اگر زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو اس شعبے کا انتخاب کریں

ملازمت تو دنیا میں  ہر شخص کرتا ہے،  نوکریاں بھی سب کرتے ہیں مگر بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپر کلاس میں جگہ بنا پاتے ہیں۔  دراصل پاکستان میں لوگوں کی اکثریت جتنا کماتی ہے اس سے زیادہ ان کے اخراجات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے  وہ کبھی غربت کی دلدل سے نکل نہیں پاتے۔ اس  لیے ضروری ہے کہ اپنا پروفیشن کا فیصلہ کرنے سے پیلے بہت سوچنا چاہیے۔

دنیا بھر میں کچھ ایسے شعبے اور پروفیشن ہیں جہاں لوگ سب سے زیادہ سیلری حاصل کرپاتے ہیں۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ سب سے بہترین شعبہ ڈاکڑز کا ہے جو سالانہ 1 کروڑ 80 لاکھ کماتے ہیں۔  وکلاء ایک کروڑ 44 لاکھ تک کمارہے ہیں، جبکہ  ریسرچ اور ڈیولپمنٹ میں بھی لوگ کم و بیش اتنا ہی کما رہے ہیں۔

یاد رہے یہ تنخواہیں ترقی یافتہ ممالک کے مطابق  ہیں جبکہ پاکستان جیسے ممالک میں تنخواہیں اس کے مقابلے کم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے بہترین ماہر اپنی خدمات مغربی ملکوں کو دینا پسند کرتے ہیں۔

2 تبصرے “اگر زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو اس شعبے کا انتخاب کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں