ایسا کولر جو UPS پر بھی کام کرتا ہے

پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ اکثر پریشان رہتے ہیں مگر یہ پریشانی اس وقت عروج پر پہنچ جاتی ہے جب یہاں گرمیاں آجائے۔ بجلی کی فراہمی کے لیے تو لوگوں نے UPS اور جنریٹر خرین لیے ہیں مگر گرمیوں میں صرف پنکھوں کی ہوا سے سکون نہیں ملتا۔

اس مسلئے کو آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے حل کردیا جو ایسے ایئر کولر بناتی ہے جو انتہائی کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ کم بجلی استعمال کرنے کی وجہ سے ان کو باآسانی اور جنریٹر سے چلایا جاسکتا ہے، مگر یہ صرف چھوٹے کمروں کے لیے کارآمد ہیں اور ان کی کولنگ ان ایئرکنڈیشن کی طرح نہیں وج زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

اس کو آسٹریلیا میں لوگ بستر پر ایک خاص  قسم کے ٹینٹ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں جو کمپنی اس کولر کے ساتھ فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ بھی گرمی سے پریشان ہیں تو آج ہی اس کولر کو خرید کر گھر لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں