اب اردو بول کر بھی لکھی جاسکتی ہے ، شکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے اردو کی دنیا میں انقلاب اب اردو بول کے لکھے جائے گی۔ اس سے پہلے گوگل کی جانب سے دنیاکی کی زبانوں میں وائس ٹائپنگ کی سہولت موجود تھی جبکہ اردو میں گوگل کی جانب سے پچھلے دو تین سال سے کی ہے بہت سی اہم اور زبردست تبدیلیاں کی گئیں جن میں گوگل ٹرانسلیٹ اور گوگل ایڈسنس میں اردو کو شامل کرنا قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے بہت سی اہم کمپنیوں نے بھی اردو کو اہمیت دینا شروع کر دی۔

دوسری جانب اس حالیہ اردو وائس ٹائپنگ کو پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اردو کے چاہنے والوں نے بہت سہرایا ہے اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنے موبائل میں ٹائپنگ کی بورڈ میں ڈیفالٹ کی بورڈ کو گوگل کی بورڈ کردی اور اس کے بعد کسی بھی جگہ بول کر اردو ٹائپ کریں۔

یاد رہے کہ الفاظ کا غلط تلفظ یا پھر کسی اور زبان کے الفاظ استعمال کرنے پر اردو ٹائپنگ میں غلطیوں کا امکان ہے اس کے ساتھ ساتھ الفاظ کو ٹھہر ٹھہر کر آرام سے ادا کرنا چاہیے تاکہ الفاظ درس ادا ہوں البتہ اس نئے فیچر میں ابھی بھی بہتری کی گنجائش ہے جو آنے والے وقتوں میں یقینا ٹھیک ہو جائے گی۔

یہ تحریر بھی گوگل وائس ٹائپنگ کی مدد سے لکھی گئی ہے۔ شکریہ گوگل

اپنا تبصرہ بھیجیں