موسم گرما کی چھٹیا ں ختم ہونے سے پہلے محکمہ داخلہ کا اہم اعلان

لاہور: پنجاب بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ختم ہونے سے پہلے محکمہ داخلہ نے اہم حکم دے دیا۔ محکمل داخلہ کی جانب سے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اے پلس کیٹگری کے اسکولوں کا سیکورٹی آڈٹ اسکول کھلنے سے پہلے ہوجانا چاہئے جبکہ اسکولوں کی عمارتوں کی بھی ٹھیک سے چھان بین کرلی جائے۔

لاہور میں ہونے والے حالیہ ہولناک دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی الرٹ ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی انتظامیہ سے تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں