لسبیلہ یونیورسٹی میں اہداف برائے پائداار ترقی پر سیمینار کا انعقاد

اوتھل :  برگد آرگنائزیشن ، آکسفیم اور لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار بعنوان اہداف برائے پائیدار ترقی منعقد کیا گیا ،سیمینار کے مہمان خاص لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر غلام جیلانی تھے سیمینار کا مقصد نوجوانوں 17 گولز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور پائدار ترقی کے ان اہداف کے حصول میں نوجوانوں کی رہنمائی کو یقینی بنانا تھا ۔

سیمینار میں خصوصی طور پر 5 گولز کے بارے میں مقررین نے شرکاء کو آگاہی دی اس موقع پر سید منظور احمد ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نےکہا کہ گول نمبر 8 جو کہ نوجوانوں کے حصول روزگار سے متعلق ہے حکومت ایک سال میں 20 لاکھ نوکریاں مہیا نہیں کرسکتی اسی لئے ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نوکریاں حاصل کرنے کے بجائے کاروبار کی طرف آئیں اور چھوٹے چھوٹے کاروبار کھول کر اپنے اور دوسروں کے لئے بھی روزگار کے زرائع پیدا کریں ۔

سیمینار کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دولت خان نے سنفی برابری کے حوالے سے آگاہی دی جبکہ ڈاکٹر ندیم نواز نے پانی کے مسئلے پر اپنی سفارشات پیش کیں اور نوجوانوں کو آگاہی دی، WANG کے قیصر رونجھو نے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز کے متعلق شرکاء کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں انقلابی جگہیں ہیں غربت ختم کرنے کا پہلا اور بہتر طریقہ ہے کہ اپنی بہنوں اوع بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور ہم میل کے ساتھ ساتھ فی میل کی تعلیم کو یقینی بنائیں گے تو ہمارا معاشرہ پائدار ترقی کرسکتا ہے ۔

سیمینار کے اختتام پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برگد صبیحہ شاہین اور آکسفیم کے عمران نے لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل اور سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ SUSTAINABLE Development GOALS کے حصول کے لئے اپنی کاوشیں یقینی بنائیں اس موقع پر سیمینار میں ڈاکٹر امیر ولی ، ڈاکٹر امداد الله  ،ظفر جتک ،میڈم صائمہ ،سلمہ بٹ ،ثبیہ ،بشریٰ ،شیر محمد سمیت لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں