مبشر لقمان 2017 میں پاکستانی میڈیا کی سب سے زیادہ اثر انداز شخصیت قرار

معروف جریدے  ‘برینڈز میگزین’ نے  مبشر لقمان کو پاکستانی میڈیا کا سب سے زیادہ اثر انداز  شخصیت قرار دیا ہے۔ میگزین نے 2017 میں سب سے زیادہ متاثرکن شخصیات کی فہرست ترتیب دی جس میں صحافت کی دنیا سے مبشر لقمان سب سے بہترین قرار پائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر 4 ملین صارفین ان کو فالو کرتے ہیں جبکہ فیسبک پر ان کے مداحوں کی تحداد 8 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کتنے مقبول اور معروف ہیں۔

صحافت کی دنیا میں مبشر لقمان کا یہ سفر کوئی آسان نہیں تھا، انہوں نے اپنے سفر کی شروعات بزنس پلس سے کی اور جلد ہی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پاکستان میں مشہور ہوگئے۔ انہوں نے پاکستان کے بڑے نیوز چینلز جیسے کہ ڈان، ایکسپریس نیوز اور دنیا نیوز میں کام کیا۔

اس سفر میں ان کی راہ میں کئی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر وہ ہر باررکاوٹیں  پار کرنے میں کامیاب رہے۔ سندھ کی ایک سیاسی پارٹی کی کرپشن  پر پروگرام کرنے کی وجہ سے  ان کے چینل کو مختلف شہروں میں بند کردیا گیا تھا جبکہ تنقید کا نشانہ بنانے پر پیمرا نے بھی ان کے پروگرام پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔ مگر اس سب کے باوجود مبشر لقمان اپنے منفرد انداز کے ساتھ کام کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں