عمران خان نااہلی کیس سے متعلق اہم پیشن گوئی کردی گئی

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نواز شریف نااہلی کیس کے بعد عمران خان نااہلی کیس کے باعث مشکلات میں ہیں لیکن اس کیس سے متعلق معروف صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر کی جانب سے خوشخبری سنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق صابر شاکر  نے نجی ٹی وی چینل مین گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا  ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچ جائیں گےکیونکہ  عمران خان کا کیس مضبوط ہے انہیں نااہل قرار نہیں دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین مشکل کا شکار ہیں۔ جہانگیر ترین کا معاملہ سپریم کورٹ نیب یا الیکشن کمیشن کو بھیج دے گی۔ یا ان کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں