لبنانی اخبار نے سعودی عرب سے متعلق اہم دستاویزات سے پرہ اٹھا دیا

لبنانی اخبار  نے سعودی عرب سے متعلق اہم دستاویزات سے پردہ اٹھادیا جس کے تحت عرب ممالک بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اخبار ’الخبر‘ کا کہنا ہے کہ اس دستاویز کا تعلق سعودی عرب سے ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خفیہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کے خلاف اس کے ساتھ اتحاد بنانا چاہتا ہے۔ الخبر‘ ایرانی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ سے قربت رکھنے والا اخبار ہے۔

ان کی شائع کردہ دستاویز مبینہ طور پر سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی طرف سے شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان کو لکھا گیا ایک خط ہے، جس میں عادل الجبیر نے محمد بن سلمان کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا سعودی عرب کے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں