غیر معیاری پٹرول کی فروخت سے متعلق اوگرا کو شکایت ارسال

ملک بھر میں غیر معیاری پٹرول کی فروخت سے متعلق تمام کار بنانے والی کمپنیاں پریشان جس کے باعث تمام کمپنیوں نے اوگرا کو شکایت کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تمام بڑی اکر بنانے والی کمپنیوں مثلا گزشتہ دنوں کار ساز کمپنی ہنڈا کی جانب سے ملک بھر میں ناقص پٹرول کی کھلے عام سپلائی کی شکایت کی گئی تھی،

شکایت سے متعلق کمپنی کا کہنا تھا کہ کہ پٹرول میں مینگنیز نامی عنصر مطلوبہ مقدار سے زیادہ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق ہنڈا کے بعداب تمام کار کمپنیوں نے غیر معیاری پیٹرول پر اوگرا کو شکایت کی ہے۔بڑی جاپانی کارساز کمپنی پاما ی جانب سے بھی اوگرا کو خط لکھا گیا کہ جس میں کہا گیا کہ کار ساز کمپنیوں کو غیرمعیاری پٹرول سے تکنیکی مسائل کاسامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں