سرفراز احمد سب سے ذیادہ غصہ کس کھلاڑی پر کرتے ہیں؟

قومی ٹیم کے نوجوان کپتان سرفراز احمد نےجہاں پاکستانی کرکٹ کو نت نئی کامیابیوں سے روشناس کروایا وہیں ان سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ نوجوان کپتان ساتھی کھلاڑیوں پر غصہ کرنے میں بہت مشہور ہیں ۔

لیکن یہ غصہ اور اس کا اظہار سب سے زیادہ کس کھلاڑی پر نکلتا ہے یہ بات نوجوان کھلاڑی نے کی جانب سے خود تسلی کرلی گئی  قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کے مطابق  سرفراز احمد سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس کا برا نہیں منایا کیونکہ میں سرفراز کو 12تیرہ سال سے جانتا ہوں اور ویسے بھی ظاہر سی بات ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں اور غلطی کریں گے تو ڈانٹ بھی پڑے گی۔

عماد وسیم کا مزیدکہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کے اس غصے کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے،سرفراز جب بھی میدان میں جاتے ہیں انہیں اپنی ذات کی بجائے پاکستانی ٹیم کی فکر ہوتی ہے یہاں تک کہ جب وہ فرنچائز ٹیم کی کپتانی بھی کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت بھی وہ اتنے ہی سنجیدہ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں