طالبان کا افغان پولیس پر برا حملہ ،8 اہلکار ہلاک

طالبان کی جانب سے افغان پولیس پر بڑ ا حملہ کردیا گیا جس کے باعث 8 اہلکار ہلاک  کردیئے گئے ۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق افگان طالبان نے یہ حملہ افغان شہر فراح کے گاﺅں پولے ریگی کے قریب رات کے اندھیرے میں پولیس کیمپ پر کیا جب اہلکار سو رہے تھے۔اس میں طالبان مبینہ طور پر روسی ساختہ چشمے استعمال کر رہے تھے جو رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان ان نائٹ ویژن گوگلز کی مدد سے پولیس اہلکاروں تک پہنچے اور انہیں نشانہ بنایا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل دولت وزیری کا کہنا تھا کہ ”طالبان کے لیے رات میں دیکھنے والے چشموں کا استعمال بہت مو¿ثر ثابت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں