سعودی عرب میں نئی جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی محاصرے کے جواب میں انتہائی خطرناک وارننگ جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن کی بندرگاہوں کے محاصرے کے بعد خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی بالآخر اس نہج کو پہنچ گئی ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کردی ہے ۔

ان کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والی عالمی بحری ٹریفک اور آئل ٹینکروںکو ان کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف وہ اقدامات بھی کئے جائیں گے جو اب تک نہیں کئے گئے تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان بندرگاہوں کو باغیوں تک ہتھیار پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا باغیوں کے حملوں کا سدباب کرنے کے لئے ان تک رسائی بند کرنا ضروری ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں