برطانیہ میں رہنے والا پاکستانی رکن پارلیمنٹ منتخب کرلیا گیا

برطانیہ میں  ٹیکسی چلانے والا پاکستانی رکن پارلیمنٹ منتخب کرلیا گیا جس کے بعد برطانیہ میں میرٹ کی ایک اور  نئی مثالقائم ہوگئی ۔

ذرائع کےمحمد یسین کاتعلق محنت کش طبقے سے ہے جوکہ کشمیر کے شہر میرپور میں پیداہوئے ان کے والد اپنے اہل وعیال کاپیٹ پالنے کیلئے ٹرک چلاتے تھے، محمد یٰسین نے ڈگری کالج میرپور سے بی کام کی ڈگری حاصل کی وہ 25سال کی عمر میں برطانیہ آیا تھا  جہاں آکر ایک فیکٹری میں معمولی کام سے زندگی کا آغاز کیا کچھ دنوں کے بعد انھوں نے ٹیکسی چلانے کالائسنس حاصل کرنے کے بعد ٹیکسی چلانا شروع کی اور رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے سے قبل تک ٹیکسی چلاتے تھے۔

حال ہی میں محمد یٰسین نے ٹوری پارٹی کے مضبوط گڑھ بیڈ فورڈ میں جہاں ہونے والی ووٹنگ کو قومی موڈ یامزاج تصور کیاجاتا ہے لیبر کے ٹکٹ پر 800 ووٹ کی برتری حاصل کی جس کے بعد پارلیمنٹ کا رکن بنا لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں