مفتی عبدالقوی ضمانت پر رہا کردیے گئے

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزم مفتی عبد القوی کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا جس کے بعد  مفتی صاحب کی جانب سے”پنجاب پولیس زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ  آج پولیس اور جیل سے متعلق باتیں ہوں گی، پولیس کے بارے میں صرف اتنا کہیں گے ”پنجاب پولیس زندہ باد“  جس نے میڈیا سمیت تمام افراد کو حیران کردیا ۔

آئی این پی کے مطابق منگل کو ملتان نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان کی عدالت میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس میں عدالت  نے دلائل مکمل ہونے کے بعد سیشن جج نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی جس پر مفتی عبدالقوی کے وکلاءنے خوشی میں تل شکری سے بنے لڈو ایک دوسرے کو کھلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں