ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق نجم سیٹھی نے ایک اور خوخخبری سنادی

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سےقبل ہی  چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی  نے ایک اور بڑی خوشخبری سنادی جس کے تحت ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پاکستان میں ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے علاوہ امریکہ میں بھی سیریز کا اعلان ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے کئے گئے اعلان کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے مارچ 2018ءمیں پاکستان آئے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں سہ ملکی سیریز کھیلنے کیلئے امریکہ جائیں گے جبکہ تیسری ٹیم کا اعلان بعد میں ہو گا۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 29 مارچ، 31 مارچ اور یکم اپریل کو تین میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں امریکہ جائیں گے اور سہ ملکی سیریز کھیلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں