فلم ورنہ پر پابندی ،بالی ووڈ ستارے بھی میدان میں آگئے

شعیب منصور کی فلم ورنہ پر پابندی بالی ووڈ ستارے بھی میدان میں آگئے ،بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈو کون کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کچھ لوگ سینما کی طاقت کو نہیں سمجھتے۔

ذرائع کے مطابق  دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کی فلم”ورنہ“ پر عائد ہونےوالی پابندی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ فلموں کو دیکھے بغیر صرف سنی سنائی باتوں پر فوراً اپنا فیصلہ دے دیتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ  افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ سینما کی طاقت کو نہیں سمجھتے کہ اس کے ذریعے دنیا میں کتنی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ سینما کے ذریعے دنیا بھر میں محبت پھیلائی جاسکتی ہے لیکن افسوس ہے کہ لوگوں کا ایک مخصوص گروہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا“۔

اپنا تبصرہ بھیجیں