31 پاکستانی دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات میں شامل

مسلمانوں نے دنیا کے ہر ملک میں مختلف قسم کی کامیابیاں اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے یہی وجہ ہے کہ قائم رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے شاعئ کردہ 500 بااثر ترین افراد کی لسٹ میں 31پاکستانی بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی طرف سے شائع کردہ اس فہرست میں 13 مختلف شعبوں بشمول فن و ثقافت، سیاست، سائنس و ٹیکنالوجی، مذہبی اور انتہاپسندی سے متعلق با اثر شخصیات کو شمار کیا گیا ہے،پاکستانی بری فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف، مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب اس فہرست میں پاکستان کے اہم سیاستدانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائد مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر سمیت دیگر اہم پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں