امام الحق کا قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کے حق میں بیان

اپنے کیریئر کے اسٹارٹ میں سنچری بنانے والے نوجوان کھلاڑی امام الحق نے احمد شہزاد کے ھق میں بیان دے دیا ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد بہت شاندار کھلاڑی ہیں ،برا وقت ہر کسی پر آتاہے ،ہمیں انہیں سپورٹ کرناچاہیے ۔

سرکاری چینل پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران  امام الحق کا کہنا تھا کہ   احمد شہزاد میری ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،

ن کا کہنا تھاکہ کھیل کے دوران گراﺅنڈ میں اکثر مجھے وہ کہا کرتے تھے کہ  جیسے تمہارا دل کرتاہے ویسے کھیلو ،آج کل وہ برے وقت سے گزر رہے ہیں اور ان پر میڈیا اور تنقید کرنے والوں کا پریشر بھی ہے اور مجھے امید ہے وہ بہت جلد اس سے نکل جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں