شعیب منصور کی فلم ورنہ پر پابندی ،ماہرہ خان پھٹ پڑی

ملکی و غیر ملکی سطح پر شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم ورنہ پر پابندی کے پھٹ پڑی ان کا کہنا ہے کہ کہ فلم ”ورنہ “پر پابندی کی کوئی سمجھ نہیں آرہی ،یہ ہی سوچ رہے ہیں کہ فلم میں ایسی کیا چیز متنازعہ ہے جس کے باعث پابندی لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے کسی کو شکایت ہو ،فلم کی ریلیز سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نظر ثانی بورڈ بیٹھ کر ہمارے حق میں فیصلہ دے گا ۔
خیا ل رہے کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز اسلام آباد نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کو فلم بینوں کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں