قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر سے متعلق بری خبر

فاسٹ بالر محمد عامر کے حوالے سے بری خبر آگئی جس کے تحت محمد عامرقومی ٹی ٹوئنٹی میں کھیلے جانے والے میچ ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر ہوگئے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آج سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی میچ کے دوسرے میچ میں لاہور بلیوز اور لاہور وائیٹ مد مقابل تھی ،جس میں لاہور بلیوز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے فتح حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامرقومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں ،انہوں نے آج کے میچ میں شاندار کاردگی دکھاتے ہوئے 4اوورز میں 24رنز کے عوض2اہم وکٹیں حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں