سائنسدانوں نے شیر کے 50 ہزار سال پرانے بچے کی کھوج لگالی

سائنسدانوں نے شیر کے بچہ کی 50 ہزار سال پرانی باقیات حاصل کرلی ان کے مطابق  بچے کا جسم آج بھی بالکل صحیح سلامت ہے۔

غٰر ملکی ویب سائٹ کے مطابق  سائنسادوں کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے کو اگرچہ مرے 50ہزار سال گزر چکے ہیں لیکن اب تک اس کے بال اور چہرے کے نقوش تک صحیح حالت میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بچہ سائنسدانوں کو اس حالت میں ملا تھا کہ اس کا چہرا اس کے اگلے پنجے پر رکھا ہوا تھا جیسے وہ سو رہا ہو۔سائنسدانوں نے تجزیئے کے بعد بتایا ہے کہ موت کے وقت اس بچے کی عمر ایک سے دو ماہ کے درمیان تھی۔تاہم وہ اس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں کر سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں