واٹس ایپ استعمال کرنے والے جعلی واٹس ایپ سےخبردار

کیا آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اگر ایسا ہے تو واٹس ایپ صارفین جعلی واٹس ایپ سے خبردار ہوجائیں کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ گل پلے سٹور اپنی طرف سے تو سکیورٹی کی بہت یقین دہانی کراتا ہے لیکن پھر بھی اس پر جعلی ایپلی کیشنز کی بھرمار ہے جس کے بعد جعلی واٹس  ایپ ایپلی کیشن کا انکشاف کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق یہ جعلی ایپلی کیشن بھی Whatsaipp Incکے ٹائٹل سے گوگل پلے سٹور میں موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا ٹائٹلWhatsapp+Ind%C2%AOہے۔

ڈویلپر نے اس میں کچھ ایسے کوڈ داخل کر رکھے ہیں کہ صارفین کو یہ ٹائٹل واٹس ایپ کے اصل ایپلی کیشن کے ٹائٹل سے مشابہہ نظر آتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام ’اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر‘ ہے

لیکن گوگل کی جانب سے اس کی جعلی ایپلی کیشن پلے سٹورہٹا دی ہے۔گوگل کی طرف سے اسے ہٹائے جانے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں