روحوں سے باتیں کرنےوالی مغربی عورت

خلائی مخلوق سے باتیں کرنے والے لوگ تو اس دنیا موجود ہیں لیکن روحوں سے باتیں کرنے والی عورت شاید آپ پہلی بار سن رہے ہوں جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا سے رخصٹ ہونے والے لوگوں سے باتیں کرسکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق براڈ کلیئر نامی اس خاتون نے اپنی ناقابل یقین صلاحیتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ”روحوں کے ساتھ رابطے کا پہلا واقعہ میرے ساتھ اس وقت پیش آیا جب میں صرف چار سال کی تھی۔ میں اپنی والدہ اور دادی اماں کے ساتھ قبرستان گئی تھی۔ جب میں ادھر اُدھر بھاگ دوڑ رہی تھی تو اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میرے دادا جان میرے پاس موجود تھے۔ وہ چند سال قبل دنیا سے رخصت ہوچکے تھے لیکن میں انہیں اپنے پاس ایسے ہی دیکھ رہی تھی جیسے کچھ فاصلے پر موجود اپنی والدہ اور دادی کو دیکھ رہی تھی۔ وہ مجھے کہہ رہے تھے ’اپنی اماں اور دادی کو بتانا کہ مجھے آپ سب لوگوں سے بہت محبت ہے۔‘ وہ بار بار مجھ سے یہ کہہ رہے تھے او رمیں نے دور سے ہی چلا کر اپنی ماں اور دادی کو بتایا کہ دادا کہہ رہے ہیں کہ وہ ہم سب سے بہت پیار کرتے ہیں۔
کلیئر کا کہنا ہے کہ وہ سائنسی ذہن کی مالک ہیں اور شروع میں اس معاملے کو نفسیاتی مسئلہ گردانتی تھیں لیکن ان کے تجربات نے ان پر واضح کردیا ہے کہ یہ سب حقیقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں