شخصیت سے متعلق اہم راز جانئے صڑف ایک چیز کی مدد سے

شخصیت پہنچاننے سے متعلق ڈنمارک یونیورسٹی میں اہم تحقیق کی ہے جس میں صرف ایک چیز دیکھ کر کسی بھی شخص کی شخصیت کے اہم راز پہچانے جاسکتے ہیں
ڈنمارک یونیورسٹی میں 13 ہزار افراد پر کئے جانے والے 12 مطالعات کا تجزیہ لیا گیا ماہرین کا کہنا ہے کہ شخصیت کے 5 رحجانات کا تعلق اعلیٰ تعلیمی پس منظر سے ہوسکتا ہے خواہ وہ خودغرضی ہو، بے غرضی یا کوئی اور رحجان ہو۔
1۔ماہرین کے مطابق جو لوگ فنون اور آرٹ (ہیومینٹیز) سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بہت کھلے دل ودماغ کے مالک ہوتے ہیں
2۔معاشیات پڑھنے والوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے طلبہ وطالبات محفلوں میں بیٹھنا اور محفل کا مرکز بننا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود دوسروں کی باتوں پر فوری عمل نہیں کرتے
3۔قانون پڑھنے والے خواتین و حضرات الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور ان میں خود غرضی کا جذبہ کچھ زیادہ ہوسکتا ہے جب کہ ان میں منفی رحجان مثلاً خوف، بے چینی دوسروں سے جلن، موڈ کا تابع اور تنہائی کا جذبہ درمیانے درجہ پر ملتا ہے
4۔سیاسیات اور نفسیات کے طالب علم کھلے ذہن و دماغ، بے غرضی اور لوگوں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں