بچوں کی اسکولوں کی چھٹیاں کم کردی گئیں

جی ہاں بچوں کے لئے بلوچستان کی حکومت نے موسم سرما اور گرما کی تعطیلات میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے حکومت کی جاننب سے نو ٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے تحت موسم سرما اور موسم گرما میں جو تعطیلات کی جاتی ہیں ان میں 15 دن کی کمی کردی گئی ہے۔ ونٹرزون میں گرمی اور سمر زون میں سردی کی مختصر چھٹیوں میں بھی پانچ روز کی کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ سرد علاقوں میں اڑھائی ماہ کی بجائے دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی، سمر زون میں بھی گرمی کی اڑھائی ماہ کی تعطیلات دوماہ تک محدود کر دی گئی ہیں۔
چھٹیاں کم کرنے کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے سے ہے جو کہ چھٹیاں ذیادہ ہونے کے سبب متاثر ہوتا نظر آتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں