ملتان کی بڑی یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا بڑا انکشاف

ملتان کی اہم یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف ہوگیا  جس کی رپورٹ اسپیشل برانچ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی  جس میں حیرت انگیز انکشافات کئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق  اعلی حکام کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منشیات فروشی میں طلبہ، سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملہ شامل ہے۔ ریذیڈنٹ آفیسر راؤ مقرب  کے مطابق رپورٹ موصول ہونے پر تمام ڈیٹا انتظامیہ کو فراہم کر دیا گیا تھا جب کہ یونیورسٹی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر کام کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعے  کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں