بھارتی معلوماتی پروگرام سے متعلق اہم اعلان

بنے گا  کروڑ پتی  کا نام سنتے ہی جہاں ڈھیر ساری معلومات یاد آتی ہیں وہیں امیتابھ بچن کا نام ذہن میں جگمگانے لگتا لیکن اب امیتابھ بچن نے گلے میں شدید تکلیف کے باعث معلوماتی پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے شو ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن  کی جانب سے خراب صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی میں مسلسل بولنے کے باعث ان کے گلا شدید متاثر ہوا ہے اور گلے میں سوجن ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف بولنے میں شدید تکلیف ہورہی ہے بلکہ کچھ کھایا پیا بھی نہیں جارہا۔ اوراس وقت وہ شدید تکلیف میں ہیں۔ خرابی صحت کے باعث وہ شو کو مزید آگے نہیں بڑھا سکتے لہٰذا شوانتظامیہ نے کون بنے گا کروڑ پتی کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں