لیموں پانی کا ایک ایسا نقصان جس سے آپ ہونگے لاعلم

لیموں پانی کے فوائد سے تو آپ واقف ہونگے ہی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں پانی کا ایک ایسا نقصان ہے جو بہت خطرناک تصور کیا جاتا ہےاور اس کے سارے فوائد پر غالب آجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لیموں پانی ہمارے داتوں کے انیمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس کے مستقل استعمال سے ہمارے دانتوں کے اوپر کی تہہ کمزور پڑ جاتی ہے۔

اگر لیموں کو نیم گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو یہ مزید خطر ناک ہوجا تا ہے لیکن اس سے بچنا ممکن ہے ۔

اس بات کا خیا ل رکھیں کے لیموں پانی ٹھنڈا ہو۔

لیموں پانی پینے کے بعد برش کریں۔

لیموں پانی اسٹرا سے پئیں۔

یاد رہے اگر صبح اٹھ کر لیموں پانی پی رہے ہیں تو فوری طور پر برش نہ کریں بلکہ آدھے گھنٹے کا وقفہ دیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں