ایک برس تک لیموں کے رس، گرم پانی اور شہد کے استعمال سے کیا ہوتا ہے؟؟؟

لند ن کی رہائشی ایک خاتون کو پیٹ میں درد اور دیگر بیماریوں کی شکایت کی تھی لیکن ایک برس تک لیموں کا رس اور شہد گرم پانی میں ملاکر پینے سے پیٹ کے درد سمیت تمام بیماریوں سے چھٹکارا مل گیا ۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس مشروب کو پینے سے قبل مجھے پیٹ کا درد اور مختلف بیماریوں لاحق تھیں اور کوئی دوا بھی کارگر ثابت نہیں ہورہی تھی۔ پھر مجھے اس مشروب کے بارے میں معلوم ہوا تو میں نے روز صبح اٹھ کر لیموں کا رس اور شہد گرم پانی میں ملا کر پینا شروع کیا جس سے ایک برس میں اتنا فائدہ ہوا کہ میری ساری تکالیف ایسے غائب ہوگئیں جیسے تھیں ہی نہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ اب میں چائے یا کافی کی جگہ اس مشروب کو استعمال کرتی ہوں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں