اب رنگ گورا کرنے کی قدرتی کریم تیار کریں گھر پر

ہر فرد اپنے رنگ کو سرخ و سفید رکھنے کا خواہاں ہوتا ہے خاص کر خواتین اس حوالے سے بہت فکر مند نظر آتی ہیں اور طرح طرح کی کریمیں مہنگے داموں خریدتی ہیں لیکن اب پریشانی کو بائے بائے۔

گھر میں قدرتی کریم تیار کرنے کےلیے درکار اشیاء:

دہی 3چمچ

بادام 4عدد

لیموں کا رس:2چائے کے چمچ

شہد:ایک چائے کا چمچ

ہلدی:ایک چٹکی

طریقہ استعمال:

باداموں کو پیس لیں۔

اب ہلدی،لیموں کا رس اور دہی یک جان کرلیں۔

اس آمیزے میں بادام پیس کر مکس کریں۔

اور بس ہوگئی قدرتی نائٹ کریم تیار

رات کو سونے سے قبل چہرے کو اچھی طرح دھو ئیں اور 15سے 20 منٹ تک کریم کو چہرے پر لگا رہنے دیں۔(ساری رات بھی لگی رہےتو بھی کوئی نقصان نہیں)

اب چہرے کو پانی سے دھو لیں، صابن کا استعمال ہر گیز نہ کریں۔

دن میں بھی اس کا استعمال نہ کریں۔

اگر چہرے پر جلن محسوس ہو تو لیموں کی مقدار کو کم کردیں۔

اور بادام کا چھلکا اتار کر استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

2 تبصرے “اب رنگ گورا کرنے کی قدرتی کریم تیار کریں گھر پر

اپنا تبصرہ بھیجیں