ورزش جو رکھے ”ڈیمنشیا” سے محفوظ

امریکی شہر واشنگٹن میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ورزش کرکےیادداشت کمزور کرنے والی بیماری ڈیمنشیا سے بچا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف ورزش نہیں بلکہ اس سے بچائو کے لیےورزش کے ساتھ ساتھ معمولات زندگی میں تبدیلی لانا بھی ضروری ہے۔

یہ تحقیق کارڈف یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ 35برس کے 2ہزار 235افراد پر کی گئی۔ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ورزش کرنا، سگریٹ نوشی کا تدارک ،وزن میں کمی لانا اور صحت مند خوارک لینے سے ڈیمنشیا سے بچائو ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق ان عادات کو اپنانے سے اس بیماری میں 60فیصد کمی لانا ممکن ہوااور اس میں سب سے اہم کردار ورزش نے ادا کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں